مجھے کینسر ہے میرے امی ابو کو مت بتائیے،معصوم بچے کی ڈاکٹر سے اپیل
حیدرآباد: بچے دل سے سچے ہوتے ہیں۔ وہ اپنی معصومیت سے سب کا دل جیت لیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک معصوم بچے کی کہانی آج کل موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تاہم یہ بچہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ لیکن والدین کے تئیں اس کی محبت کے احساس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔کسی نے ٹھیک کہا ہے کہ بچے اپنی معصومیت اور سادگی سے کسی کا بھی دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر سدھیر گپتا، نیورولوجسٹ، اپولو ہاسپٹل، حیدرآباد نے ٹوئٹر پر ایک واقعہ شیئر کیا ہے۔ جب 6 سالہ معصوم نے ان سے ایسی درخواست کی جسے سن کر وہ خود بھی بہت جذباتی ہو گئے۔
کینسر سے لڑنے والے بچے نے اپنے ڈاکٹر سے کہا کہ آپ میرے والدین کو مت بتائیں کہ مجھے کینسر ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے آئی پیڈ میں اپنی بیماری کے بارے میں پڑھا۔ میں جانتا ہوں کہ میں صرف چھ مہینے زندہ رہوں گا۔ میں نے انہیں اس لئے نہیں بتایا کہ وہ ناراض ہو جائیں گے۔ڈاکٹر سدھیر گپتا نے ٹویٹ کر کے بچے اور اس کے والدین کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے شیئر کیا۔
6-yr old to me: "Doctor, I have grade 4 cancer and will live only for 6 more months, don't tell my parents about this"
1. It was another busy OPD, when a young couple walked in. They had a request "Manu is waiting outside. He has cancer, but we haven't disclosed that to him+— Dr Sudhir Kumar MD DM🇮🇳 (@hyderabaddoctor) January 4, 2023
ڈاکٹر کمار نے کہاکہ وہ اپنے وارڈ میں کچھ کام کررہے تھے کہ لڑکے کے ماں باپ آئیے اور کہاکہ اُن کا بچہ باہر ہے اُسے کینسر ہے لیکن ہم نے اُسے نہی بتایا کہ اُسے کینسر ہے آپ ہمارے بچے کو دیکھئے اور اُس کا علاج کیجئے۔ڈاکٹر نے والدین کی درخواست کے بعد بچے سے ملاقات کی، جو وہیل چیئر پر تھا۔ وہ دماغ کے کینسر میں مبتلا تھا اور کیموتھراپی سے گزرہا تھا۔ اس دوران ڈاکٹر نے یہ بات مانو کے والدین کو بتائی۔