مجوزہ ایام میں مقدس فریضہ کے متعلق سعودی عربیہ کا اعلان متوقع

ماجد القصابی نے تاخیر کی وجہہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ”کویڈ 19وائرس میں اضافہ اور کویڈ 19ٹیکوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہہ سے 2021حج کی تفصیلات کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے

ریاض۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی (ایس پی اے) نے جانکاری دی ہے کہ بہت جلد مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے اس سال کے مقدس فریضہ حج کی تفصیلات کا اعلان کیاجائے گا۔

ایس پی اے کے بموجب وزیر صحت او حج مجوزہ ایام میں ان تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ ایس پی اے نے خبر دی ہے دی ہے کہ”وزیر کامرس نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال کی حج کی تفصیلات آنے والے دنوں میں وزیر صحت او رحج کی جانب سے اعلان کیاجائے گا“۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مملکت کے وزیر کامر س ماجد القصابی نے کہاکہ’’کویڈ 19وائرس میں اضافہ اور کویڈ 19ٹیکوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہہ سے 2021حج کی تفصیلات کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کویڈ 19کا ٹیکہ لازمی نہیں ہے مگر جو کوئی بھی عوامی مقامات جیسے سرکاری او رخانگی محکموں‘ شاپنگ کے مقامات‘ اسکولوں وغیرہ میں جاتا ہے انہیں ٹیکہ لینا چاہئے۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”انسانی صحت پر پہلی ترجیح ہے‘ اورمذکورہ مملکت اس کو حاصل کرنے کے لئے سخت احتیاطی اقداما ت اٹھارہی ہے“۔

قبل ازیں سعودی عربیہ نے اعلان کیاتھا کہ کویڈ 19وبا کے پھیلنے کے خدشات میں ”احتیاطی اقدامات“ کے ساتھ اس سال ادائیگی حج پر روک لگانے پر غور کررہی ہے۔

سعودی کی وزرات صحت نے اس سے قبل عازمین حج کے لئے کویڈ19ٹیکہ لینے کے متعلق اشارہ دیاتھا کہ‘ مذکورہ عازمین کو وائرس کے خلاف ٹیکے کے دونوں خوارک لینا ہوگا جس کو مملکت نے منظوری دی ہے‘ جس ملک سے بھی وہ حج کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں وہاں سے اس کی سند بھی حاصل کرنے ہوگی۔

پچھلے سال حج کو منظوری دی گئی تھی اور محفوظ طریقہ کار اپنائے جانے کے بعد عمرہ کو بھی بتدریج منظوری دی گئی تھی۔ کویڈ 19وباء کے پیش نظر 3جون کو انڈونیشیاء نے اعلان کیا کہ وہ اس سال اپنے شہریوں کی سفر حج پر روانگی کو منسوخ کرتا ہے۔

کویڈ دفاعی اقدامات کے تحت سعودی عربیہ نے اس سال بھی حج کے لئے مزید تعداد مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس پراجکٹ کا مقصد عازمین کے درمیان میں رابطے کو کم کرنا ہے۔

تنگی کو کم کرنے کے لئے انسانی وسائل میں کمی اور زیارات کی سرگرمیوں پر قابوپانے اور عازمین کی حمل ونقل پر نظر رکھنے کے لئے انسانی وسائل کے بجائے روبوٹس کے استعمال کو ترجیح دینے کی بات کہی گئی ہے۔

سعودی عربیہ نے 60,000عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منظوری دینے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں 45,000بیرونی اور 15,000سعودی عربیہ کے لوگ ہیں ہوگے۔

کویڈ کی وجہہ 18سے 60کے لوگوں کواس مرتبہ حج کی اجازت نہیں ہے‘ جو لوگ حج کے لئے ائیں گے وہ مکمل صحت یاب ہونے چاہئے۔

Leave a comment