مجلس کے ایم ایل اے ممتاز احمد خان تلنگانہ اسمبلی کے عبوری اسپیکر ہونگے
حیدرآباد/5جنوری(ایجنسی)
مجلس اتحادالمسلین کے سینئر رکن اسمبلی محمد ممتاز احمد خان قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے مقرر کیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ممتاز احمد خان کو تلنگانہ اسمبلی کے عبوری(پروٹیم) اسپیکر نامزد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا، گورنر نرسمہن ممتاز احمد خان کو 16 جنوری کی شام 5 بجے راج بھون میں پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف دلائیں گے،
17 جنوری کے دن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں جناب ممتاز احمد خان حالیہ اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کو حلف دلائیں گے، ممتاز احمد خان قبل ازیں یاقوت پورہ حلقہ اسمبلی سے پانچ مرتبہ لگاتار مجلس کی ٹکٹ پر کامیاب ہوتے آرہے ہیں، وہ پہلی مرتبہ 1994 میں متحدہ آندھراپردیش اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے.
MUMTAZ Ahmad Khan 6 term MLA of CHARMINAR from MIM will be made Pro-tem Speaker of Telangana Assembly ,I am thankful to @TelanganaCMO KCR saheb
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) January 5, 2019
مجلس اتحادالمسلیمن کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ممتاز احمد خان کو تلنگانہ اسمبلی کا عبوری اسپییکر منتخب کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا-
Hyderabad: New Telangana legislative assembly will commence its proceedings on 17th January. A day before, on 16th January 2019, MLA from Charminar Constituency Mumtaz Ahmed Khan will take oath as Pro-tem Speaker in Raj Bhavan
— ANI (@ANI) January 5, 2019