متھرا:18نومبر(یواین آئی) اکھل بھارت ہندو مہا سبھا چھ دسمبر کو عید گاہ کے اندر جیل کے اس حصے پر مورتی کا قیام کریں گے جس مقام پر بھگوان شری کرشن کی مبینہ طور سے پیدائش ہوئی تھی۔مہاسبھا کے قومی صدر راج شری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملک کی مختلف پاک ندیوں کے پانی سے ابھیشیک کام کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے بعد وہاں پر بال گوپال کی مورتی قائم کر کے پوجا کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کی اطلاع مرکزی وزیر داخلہ کو ای۔ میل کے ذریعہ سے دی گئی ہے۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پوتی راج شری چودھری نے بتایا کہ اس میں استعمال کئے جانے والے پانی کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک نے سیاسی آزادی تو حاصل کرلی لیکن تہذیبی، ثقافی اور روحانی آزادی نہیں پائی ہے۔ جو پاک مقام شری کرشن کی پیدائش کا ہے۔وہ حصہ ڈھانچے کے اندر ہے اس لئے کی پوجا کے لئے وہاں پر مورتی قائم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مورتی کے قیام سے پہلے جل ابھیشیک سے اس مقام پاک کیا جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ اس پروگرام میں بہت سے لوگ شامل ہونگے۔ ان کے تنظیم نے اسی قسم کا کام رام جنم بھومی کے معاملے میں 15سا تک کیا تھا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اسے حکومت کو سونپ دیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔