متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نے اپریل کے آخر میں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں کووڈ۔19 کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔23 جون 2021 سے ہندوستان،نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے سفر کے لئے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ہندوستان سے سفر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے اور صرف رہائشی ویزا کے رکھنے والے مسافروں کو ہی دبئی آنے کی اجازت ہے۔ہندوستان سے دبئی جانے والے اہل مسافروں کو روٹ سے 48 گھنٹے پہلے لیا جانے والا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ضروری ہے۔اس کے علاوہ مسافروں کو دبئی روانگی سے 4گھنٹے قبل پی سی آر کا تیز رفتار ٹیسٹ کروانا ہوگا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں