کراچی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے کاروباری شہر کراچی میں ایک جدید ویزا سینٹر کی خدمات کو عوام کے لیے گذشتہ روز کھول دیا ہے۔ ویزا سینٹر کا شمار ایشیا کے ’سب سے بڑے‘ اماراتی ویزا سنٹروں میں ہوتا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق امارات کے وزیر رواداری وبقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک آل نھیان نے اتوار کو ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ ویزا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم الظنحانی نے شرکت کی۔‘

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں