Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں تبدیلی کر دی

Vizaدُبئی: متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کر دی ہے جس کے بعد امارات میں مقیم اور دیگر ممالک میں موجود اماراتی ویزہ ہولڈرز تارکین وطن کے ویزوں اور شہریوں کے پاسپورٹس کی مُدت میں توسیع کرانے کے لیے تین ماہ کی رعایت دے دی گئی ہے . اس طرح اماراتی حکومت کا پچھلا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے تحت یکم مارچ سے 1 دسمبر تک ویزوں اور اقاموں کی میعاد بغیر کسی فیس کے وصولی کے بڑھادی گئی تھی .

اسی طرح ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر سال کے آخر تک دی گئی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے. فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) کی جانب سے کل بروز اتوار سے ویزہ سروسز کے لیے انتظامی فیس کی وصولی شروع کیے جانے کا امکان ہے. رہائشی ویزوں سے متعلق اس فیصلے کی منظوری اماراتی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے.

 

کابینہ کی جانب سے خلیجی ممالک کے باشندوں کوبھی ویزے کی مُدت میں توسیع کے لیے مزید ایک ماہ کی رعایت دے دی گئی ہے، جبکہ ایسے اماراتی ویزہ ہولڈرز جنہوں نے امارات سے باہر چھ ماہ سے کم عرصہ قیام کیا ہے، انہیں بھی ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے. یہی رعایت اماراتی شہریوں کو بھی حاصل ہو گی. جبکہ وہ اماراتی ویزہ ہولڈرزجنہیں امارات سے باہر رہائش پذیر ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے یا جن کے ویزے یکم مارچ کے بعد ایکسپائر ہو گئے ہیں، انہیں بھی ویزوں میں توسیع کی رعایت دی جا رہی ہے، تاہم اس رعایتی مُدت کا فیصلہ ICA کی جانب سے کیا جائے گا. اس معاملے میں امارات اور اس ملک میں فضائی پروازیں شروع ہونے کی مُدت کو سامنے رکھا جائے گا،