دبئی: متحد عرب امارات نے عالمی ٹیلنٹ اور ہنر مند ورکرز کو رکھنے کے لیے ویزوں اور ملک میں داخلے کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔حکومتِ امارات کے میڈیا آفس کے مطابق رہائش کے لیے ویزوں اور داخلے کا نیا نظام سرمایہ کاروں، ہنر مند ملازمین، بزنس مین اور خاندان کے دیگر افراد کے نئے طرز کے ریزیڈنسی پرمٹ آفر کرتا ہے۔اس نئے نظام کا اعلان پیر کو کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کر رہے تھے۔یو اے ای حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق ’بڑی اصلاحات میں تمام اقسام کے ویزوں کے لیے داخلے کی ضروریات کو آسان بنانا اور ویزے میں طویل دورانیے کی پیشکش کرنا شامل ہے جو آنے والوں کی ضروریات اور دورے کے مقصد کو پورا کرتی ہیں۔‘