ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں مزید تین ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔عرب نیوز نے اماراتی وزارت خارجہ کیجاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیمبیا، ڈی آر کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق 11 جون کو رات 11 بج کر 59 منٹ سے ہو جائے گا۔پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں کے علاوہ ان پر بھی ہوگا جنہوں نے عرب امارات آنے سے 14 دن پہلے ان متعلقہ ممالک کا سفر کیا ہے۔تاہم اماراتی شہری، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اور سرکاری وفود پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔عرب امارات سے متاثرہ ممالک کو جانے والی ٹرانزٹ اور کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں