ابوظہبی: دبئی میں اطالوی نیشنل کونسل فار ریسرچ کی صدر ماریہ چیارا کیروزا اور متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے معیشت عبداللہ الصالح نے دونوں ممالک میں مشترکہ سائنسی تحقیق پر مفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔مفاہمت نامے کا مقصد ان شعبوں میں مشترکہ سائنسی تحقیقی پروگراموں کی حمایت کرنا ہے جو مستقبل کی معیشت کے شعبوں کی خدمت کرتے ہیں۔ان شعبوں میں خصوصی طور پر قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت، خلائی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔اس مفاہمتی منصوبے کا ایک مقصد دونوں ممالک کے فیکلٹی ممبران اور تعلیمی اداروں کے باہمی دوروں کو فروغ دینا بھی ہے۔اس موقع پر عبداللہ المری نے کہا ہے کہ اماراتی۔اطالوی تعلقات مختلف شعبوں میں دوستی اور تعاون کی ٹھوس بنیادوں پر مبنی ہیں۔