مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی غنڈاگردی کے باوجود ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں اور عبادت گزاروں کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔ الشیخ ناجح بکیرات نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور وہاں پر نماز ادا کرنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے قابض صہیونی دشمن کی طرف سے قبلہ اول کو کنٹرول کرنے اور مسجد اقصیٰ کے امور کو اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست کی حیثیت سے مسجد اقصیٰ کے امور کو اپنے ہاتھ میں لینے کے حربے استعمال کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دْور کرنے کی دانستہ کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی ا?مد سے قبلہ اول میں عبادت کے لیے تیاریاں اورانتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں