Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر کی نمازپیر کو،امارت شرعیہ ہند کا اعلان

IMG_20190630_195052.JPG

2020_5$largeimg23_May_2020_204146753نئی دہلی23 مئی (یو این آئی)آج بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعےۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ منی پور، تری پورہ، آسام، بنگال، بہار، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، یوپی، مالیگاؤں مہاراشٹرا، بھروچ، انجار، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا،کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔
اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ25/مئی ۰۲۰۲ء بروزپیر، شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔