ناندیڑ:15 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)مسلمانوں کامقدس ماہ رمضان شروع ہوچکاہے ۔ آج 15اپریل کودوسرا روزہ ختم ہوا ۔ ضلع انتظامیہ نے اس مبارک مہینے میں کورونا مرض کی چین کوتوڑنے کےلئے مسلمانوں کےلئے کچھ رہنماخطوط کااعلان کیا ہے۔ضلع کلکٹر وپن اٹنکر نے تمام مسلم بھائیوں سے ان رہنماخطوط پرعمل کی اپیل کی ہے۔

۱)عوامی مقامات پرپانچ سے زائد افراد جمع نہ ہو۔ سماجی دوری پرعمل کریں۔ماسک(نقاب چہرہ) کا استعمال کریں ۔ہاتھوں کوصابن سے بارباردھوئیں۔۲)افطاراورسحری کے اوقات میںپھلوں وغیرہ کی خریدی کےلئے بھیڑ جمع ہوسکتی ہے اس لئے متعلقہ فسران ضروری تدابیر روبہ عمل لائیں۔۳)کسی بھی مسجد میںدعا کےلئے لوگ جمع نہ ہوں۔ ۴)شب قدر کے موقع پرنماز تراویح کے ختم ہونے پر مسلمان مسجد میںرات بھر نمازیں پڑھتے ہیں اورقرآن مجید پڑھتے ہیں۔

اس لئے تمام عبادتیں گھر میںہی کریں۔۵) تمام مسجدوں کوبند رکھنا ہے ۔۶)ماہ رمضان میں کسی بھی مذہبی ‘سماجی ‘سیاسی ‘ثقافتی جلسے منعقد نہ کریں،۔۔۷)کوویڈ19 کے پھیلاو کوروکنے کےلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مزید ہدایات کی جاسکتی ہیں اورپابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں ان پر بھی سختی سے عمل کریں۔اگرکوئی شخص احکامات اورقوانین کی خلاف ورزی کرے تو اس پرقانونی کاروائی کی جائے گی ۔