ماہ رمضان المبارک میں مساجد کے اطراف وشہرمیں صاف ستھرائی وبجلی فراہمی کیلئے کانگریس لیڈران کی نمائندگی
ناندیڑ:14 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)آج مورخہ 14مارچ کو ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے کو سابق میئر عبدالستار صاحب، سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ، سابق ڈپٹی میئر مسعود خان صاحب ‘سابقہ ڈپٹی میئر عبدالغفار صاحب اور تمام کارپوریٹرس کی جانب سے ایک درخواست دی گئی۔ جس میں کہاگیا 23 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے جو کہ ایک مسلمانوں کاسب سے اہم ومقدس مہینہ ہے، اس لیے میونسپل کارپوریشن حکام سے گزارش ہے کہ شہر میں مساجد کے اطراف کا کچرا روزانہ اٹھایا جائے‘روزانہ پانی کی فراہمی کی جائے اسٹریٹ لائٹس اورنلوں کوروزانہ پانی کی فراہمی کرے۔
اس موقع پر کمشنر نے وفد کوتیقن دیا کہ کارپوریشن کی جانب سے ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ عوام کو اس ماہ کے دوران کوئی تکلیف یاپریشانی نہ ہو۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر گریش کدم ، کارپوریٹر عبدالرشید ، کارپوریٹرسید شیر علی ، کارپوریٹر فاروق بدویل وغیرہ موجود تھے۔اس کے بعد وفد نے محکمہ بجلی کے انجینئر سے ملاقات کی اورانھیں بھی میمورنڈم دیتے ہوئے درخواست کی کہ ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی بلامنقطع ہوئے جاری رکھیں۔