حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
خطیب و امام مسجد ھا جرہ رضویہ اسلام نگر کپا لی وایا مانگو جمشید پور۔ 09386379632
اللہ رب العزت نے ہر چیز پیدا فرمائی ہے۔ اس میں دن، ہفتہ، مہینہ، سال سب شامل ہیں اور سب کا ذکر اپنی کتاب قرآن مجید میں فرمایا، سال کا ذکر اور مہینوں کی تعداد کا ذکر بھی فرمایا۔ اِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوْرٍ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھَرً فِی کِتَابِ اللّٰہ ……….الخ۔ (سورہ توبہ )ترجمہ: بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ ہیں۔ اللہ کی کتاب میں اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا۔(کنزالایمان) اس آیت کریمہ میں اللہ نے قمری سال کے مہینوں کا ذکر فرمایا ہے اور آگے یہ بھی فرمایا:ذَالِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلَا تَظْلِمُوْافِیْھِنَّ اَنْفُسَکُمْ۔ ترجمہ:یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔ یعنی پورے سال اللہ کے بتائے راستوں پر چلو۔ طرح طرح کے رسم و خرافات میں پڑ کر اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔