رائے پور : ماؤسٹوں نے چھتیس گڑھ میں حالیہ جھڑپ کے دوران ایک سی آر پی ایف جوان کو اغواء کرلینے کا دعویٰ کرتے ہوئے اُس کی تصویر ؍ ویڈیو جاری کی تھی۔ ایک روز بعد ہی ماؤسٹوں نے اُس کمانڈو کو رہا کردیا۔ ماؤسٹوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کمانڈو کی رہائی کے لئے اُن کے ساتھ مذاکرات کے سلسلہ میں کسی ثالث کو مقرر کرے۔ تب تک جوان ہماری تحویل میں سلامت رہے گا۔ تاہم اندرون 24 گھنٹے ماؤسٹوں نے کانسٹبل راکیشور سنگھ کو رہا کردیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں