مالیگاؤں : سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی جدوجہد سے آتشزدگی سانحہ میں فوت ماں بیٹے کے ورثاء کو 8 لاکھ کا چیک

مالیگاؤں 12 فروری (عامر ایوبی) ایوب نگر آگ سانحہ میں اپنی جان گنوانے والی خاتون اور بچہ کے پسماندگان کو سرکار مالی معاونت کرے اس طرح کے مطالبہ کو لیکر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی سربراہی میں محلہ کے نوجوانوں اور النسیم ادارہ کے افراد نے ریاستی سرکار کا دروازہ کھٹھکایا اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کی قدرتی آفات میں راحت دینے کی اسکیم (نیچرل ڈیزاسسٹر ریلیف اسکیم) کے تحت مہلوکین کے ورثا کو مالی امداد دی جائے جسے ریاستی حکومت نے منظور کرلیا اور مہلوکین کے ورثاء کو چار چار لاکھ اسطرح 8 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی.

تفصیلات کے مطابق سال گزشتہ 10 دسمبر 2019 کو ایوب نگر میں پیش آئے دردناک آگ حادثہ میں مبین احمد کی بیوی یاسمین بانو اور ایک معصوم بچہ محمد حسنین مبین احمد جل کر داعئی اجل کو روانہ ہوگئے تھے اس سانحہ کے متاثرین کو آج 11 فروری کو مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی کوششوں سے ریاستی حکومت کے نیچرل ڈیزاسسٹر اسکیم کے فنڈ سے مثاثرین یاسمین بانو محمد مبین اور محمد حسنین مبین احمد کو باترتیب 4۔۔4 لاکھ روپیوں کے دو امدادی چیک تحصیلدار کے ہاتھوں دیا گیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کارپوریٹر اسرائیل قریشی کارپوریٹر تراب سیٹھ سلیم بھائی کلیم بھائی اور ادارہ النسیم کے ذمہ داران و محلہ کے نوجوان اور سرکردہ افراد موجود تھے

مالیگاؤں