مالیگاؤں:ایس ٹی بس کا ٹائر پھٹنے سے دردناک حادثہ،اپے رکشا میں سوار منصوری برادری کے 8؍افراد سمیت  19ہلاک

مالیگائوں (ورق تازہ نیوز)کل دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مالیگائوں تعلقہ کے ایس گائوں علاقے کے عظیم نتھو منصوری اپنے فرزند کیلئے رشتہ طے کرنے کیلئے اپے رکشا کے ذریعے کلون جارہے تھے۔ اسی دوران دیولہ کے پاس میسی دیہات کے قریب ایک ایس ٹی بس MH06-S8428 گذر رہی تھی۔

اس کے آگے اپے رکشا جارہا تھا۔ اچانک ایس ٹی بس کا ٹائر پھٹ پڑا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر اپے رکشا سے جاٹکرائی اور پاس کے پانی سے بھرے ہوئے ۶۰ فٹ گہرے کنویں میںاپے رکشا گر گئی اور اسی کے پیچھے بس بھی بے قابو ہوکر کنویں میں جاگری۔ پانی بھرا ہونے کی وجہ سے مسافرین کا دم گھٹنے لگا اور کچھ افراد گہری چوٹ کے سبب جاں بحق ہوئے۔ بس میں سوار ۱۰؍ افراد کی موت ہوئی جبکہ اپے رکشا کے ڈرائیورسمیت منصوری برادری کے ۸؍افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

مالیگائوں شہر سماجوادی پارٹی کے صدر زین الدین منصوری (وائرمین) کے قریبی رشتہ دار مرنے والوں میں شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی منصوری برادری کے دیگر افراد جائے حادثہ پر دوڑ پڑے۔ اپےرکشا MH15-DC4233میں سوار(۱)عزیز نتھو منصوری ایس گائوں عمر ۶۱ سال (۲)ہاجرہ بائی عزیز منصوری ایس گائوں ۵۵ (۳)انصار بھائی منصوری سٹانہ ۴۱ سال (۴)شاہستہ منصوری ساکن ممبئی ۳۵ سال (۵)شاہین انصار بھائی منصوری سٹانہ ۳۲ سال (۶)جاوید انصار بھائی منصوری ایس گائوں ۱۱ سال (۷)قربان داد ابھائی منصوری کرج گوان ۶۱ سال (۸)فاروق بھیکن منصوری کرج گوان ۵۵ سال (۹)ڈرائیور گیانیشور شانتی لال سوریہ ونشی ایس گائوں ۲۵ سال ۔ اسی طرح ایس ٹی بس میں سوار(۱) کلپنا یوگیش ونسے ساکن نیم گائوں نمبائتی ۲۷ سال (۲)شیواجی گاویت کلون (۳)چندربھاگابائی اگلے سرسوتی واڑی (۴)انکش سنپت نکم وکھارواڑی (۵)الکا دگمبر مورے ساکن کھرڈے (۶)شیتل امول ّہیرے نامپور (۷)رگھوناتھ میتکر دیولہ (۸)پرکاش بچھائو ڈرائیور (۹)شانتارام چندھانکم ڈونگر گائوں اور ایک نامعلوم خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔ ایس ٹی بس کو شام ۷ بجے کنویں سے باہر نکالنے میں کامیابی ملی۔ تادم تحریرکنویں میں مسافرین کی تلاش جاری تھی۔ذرائع سے ملی تفصیل کے مطابق اب تک ۳۴ مسافرین زخمی حالت میں پائے گئے۔ ان میں سے ۱۵ زخمیوں کو مالیگائوں جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ۱۶ زخمیوں کو دیولہ کی گرامین دیہی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ۳مسافرین کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ۳۴ زخمیوں میں ۱۶ خواتین شامل ہیں۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me