• 425
    Shares

اردن میں دلہن کے ماسک نہ پہننے پر دلہا نےنکاح کےفوراً بعد ہی اسے طلاق دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اردن میں پیش آیا جہاں ایک نکاح کی تقریب کے دوران ماسک نہ پہننے پر دلہا اور دلہن میں بحث ہوگئی۔

 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن کے ماسک نہ پہننے پر دلہا نے نکاح کےفوراً بعد ہی اسے طلاق دے دی ۔عرب میڈیا کے مطابق دلہن کے ماسک نہ پہننے کی وجہ اس کی لپ اسٹک تھی، دلہن نہیں چاہتی تھی کہ ماسک پہننے کی وجہ سے اس کی سرخی خراب ہو۔رپورٹس کے مطابق دلہا نے دلہن کو 2 سے 3 بار ماسک پہننے کا کہا مگر دلہن نے انکار کردیا جس کی وجہ سے شوہر نے غصے میں آکر اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔