مارچ میں ہی گرمی کی شدت میں اضافہ، راجستھان میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز

0 26

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں مارچ کے مہینے میں ہی گرمی شدت اختیار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں سردی ختم ہوتے ہی زبردست گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ دہلی کے علاوہ مدھیہ پردیش کے گوالیار، بھوپال، گجرات کے سورت اور تلنگانہ کے حیدرآباد تک گرمی کا اثر نظر آ رہا ہے۔

راجستھان میں گرمی سب سے زیادہ اثرانداز ہو رہی ہے اور مارچ کے مہینے میں ہی ریکارڈ منہدم ہو گئے ہیں۔ ریاست کے کئی علاقوں میں لو کے تھپیڑے محسوس کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں راجستھان میں گرمی مزید شدت اختیار کرے گی۔ آئندہ دو دنوں میں گرد آلود گرم ہوا چلنے کا امکان ہے۔