مارب کے قریب شدید جھڑپ 100 حوثی ہلاک

صنعاء : مرکزی یمن کے شہر مارب کے متنازعہ علاقوں میں جمعہ کی شام سے حکومتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 100 حوثی ہلاک ہو گئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مارب کے مغرب میں واقع الکسارہ کے علاقہ میں حکومت کے زیر کنٹرول مقامات پر توپ خانے سے گولہ باری اور زمینی حملے تیز کر دئیے۔یمن کی مسلح افواج گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار رشاد المخلفی نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رشاد المخلفی نے کہا کہ الکسارہ میں کم از کم 100 جنگجوؤں کی نعشیں پہاڑوں اور کچے علاقوں میں پڑی ہیں اور یہ کہ حکومت کی دفاعی لائن توڑنے میں ناکامی کے بعد باغی اپنے حملے روکنے پر مجبور ہیں۔الکسارہ میں حوثیوں کا حملہ جمعہ کی رات تقریبا 8 بجے شروع ہوا جو کہ ہفہ کی سہ پہر کو ختم ہوا۔ حملوں میں حوثیوں نے مختلف قسم کے ہتھیار استعمال کئے۔

Leave a comment