لیو ان پارٹنر۔خاتون کا گلا کاٹ کر قتل۔ملزم گرفتار

819

دہلی کے تلک نگر علاقے میں جمعہ کو ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ معاملہ تلک نگر تھانہ علاقہ کے گنیش نگر علاقہ سے متعلق ہے۔ لیو ان پارٹنر پر خاتون کے قتل کا الزام ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ قتل اس کا گلا کاٹ کر کیا گیا اور یہی نہیں خاتون کے جبڑے پر بھی تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔

لاش کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری پنجاب سے کرائم برانچ نے کی ہے۔ ملزم کا نام من پریت ہے اور وہ اس سے قبل بھی اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

اس معاملے میں ایک اورچونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا۔ ملزم منپریت کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ دہلی میں سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔ اس کے والد امریکہ میں آباد ہیں۔ ان کی شادی 2006 میں ہوئی تھی۔ اس کی بیوی سے اس کے دو بیٹے ہیں لیکن سال 2015 میں اس کا اس خاتون سے رابطہ ہوا اور دونوں کے درمیان محبت ہوگئی ۔

اس کے بعد منپریت نے گنیش نگر میں ایک مکان کرائے پر لیا، جس میں وہ خاتون کے ساتھ رہنے لگا۔ آہستہ آہستہ اسے لگا کہ وہ اب اس رشتے میں پھنسا ہوا محسوس کر رہا ہے اس لیے اس نے عورت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔منصوبہ بنایا۔ یکم دسمبر کی رات کو وہ فلیٹ پر پہنچا اور خاتون کی 16 سالہ بیٹی کو کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔