رباط : مراقش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری بحران کے حل کے لیے رباط حکومت بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ بوریتا نے لیبیا کے پارلیمان کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ وہ لیبیا بحران سے متعلق برلن کانفرنس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ جرمنی اور مراقش کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ اسی وجہ سے مراقش کے وزیر خارجہ نے لیبیا بحران کے حل سے متعلق برلن اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ رواں ہفتے اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کی گئی برلن کانفرنس میں لیبیا سے غیر ملکی جنگجوؤ کی واپسی اور دسمبر میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں