لڑکے کی ہراسانی سے تنگ کر آکر لڑکی کی خودکشی

ناندیڑ:22 جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) ایک نوجوان کی جانب سے فحش حرکت کیے جانے سے تنگ آکر ایک 20 سالہ لڑکی نے گلے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واردات مدکھیڑ تعلقہ کے روہی پمپڑ گا موضع میں پیش آئی۔ متوفی لڑکی کے والد کی دی گئی شکایت کے مطابق ان کی لڑکی کو گزشتہ کئی دنوں سے گاﺅں کے اُدھو بھاﺅ راﺅ شندے ( 23 سال) بلا وجہہ ہراساں کررہا تھا۔ نیز کئی بار فحش گالی گلوج اور حرکات کرتے ہوئے اُس کا جینا دوبھر کردیا تھا۔

لڑکی نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بتانے کے بعد ا سکے والد نے شندے کےے گھر جاکر اُسے سمجھایا بھی تھا، تاہم اس کا شندے پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اور وہ بدستور لڑکی کو ہراساںکرنے لگا۔ اس کی ان حرکات سے تنگ آکر لڑکی نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس معاملہ میں مدکھیڑ ولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306,294 کے تحت جرم نمبر 19/2023 درج کیا گیا ہے۔

اس معاملہ کی تحقیقات پولیس انسپکٹر مہیش شرما کی رہنمائی میں سب انسپکٹر مادھوری یاﺅلیکر کررہی ہیں۔ فی الحال ملزم مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ متوفی لڑکی کے خاندان کی جانب سے کیا جارہا ہے۔