ناندیڑ: 16 فروری (ورق تازہ نیوز)شہر کے امبیڈکر نگر میں گزشتہ دنوں ایک نوجوان پر چند افراد نے روہنی تھورات نامی لڑکی کے ساتھ تعلقات برقرارنہ رکھنے کی وجوہات پر تلوار اور چاقو سے جان لیواحملہ کرکے قتل کردیا ۔جبکہ ایک نوجوان بھی اس حملہ میں زخمی ہوگیا ۔ا س معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں فریادی پریما زوجہ راجو لوکرے عمر45سال ساکن امبیڈکر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 12 فروری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے امبیڈکر پاٹی کے قریب امبیڈکر نگر ناندیڑ میں انکے بیٹے آکاش عمر 27 سال ساکن امبیڈکر نگرناندیڑ کو کچھ افراد نے روہنی تھورات نامی لڑکی کے ساتھ تعلقا ت برقرار رکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کے مقصد سے آکاش پرتلواراورچاقو سے حملہ کردیا ۔

پیٹ میں گہرا زخم ہونے پرآکاش کو سرکاری دواخانہ وشنوپوری منتقل کیا گیا ۔ اس حملہ میں سدھناتھ سرودے بھی زخمی ہوگیا ۔وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج آکا ش کی موت ہوگئی

۔اسلئے شیواجی نگر پولس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302]307‘506‘34اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25کے تحت جرم درج کردیاہے ۔ پی آئی مسٹراے این نروٹے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔