• 425
    Shares

معروف امریکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے استعمال کو نو عمر صارفین کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل میں گزشتہ روز ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کا استعمال نو عمر صارفین اور خصوصاََ نوعمر لڑکیوں کو خاص طور پر نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ رپورٹ فیس بک کے تین سالہ تحقیقاتی مطالعے کے نتائج پر مبنی ہے۔امریکی جریدے کی اس رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسٹاگرام تقریباََ 6 فیصد اور برطانیہ میں 13 فیصد نوجوانوں میں خودکشی کرنے کے خیالات کا سبب بنی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔