نئی دہلی: سنگھو بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے لوہری تہوار کے دوران بدھ کے روز تینوں فارم قوانین کی کاپیاں علامتی انداز میں جلا دیں۔لوہری کے مو قع پر فصلوں کے نئے موسم کا آغاز ہوتا ہے۔ اور یہ تہوارپنجاب کے سب سے بڑے پیمانے پر منایا جانے والا تہوار ہے۔ غازی پور بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے اس موقع پر تینوں فارم قوانین کی کاپیاں بھی نذر آتش کیں۔ کسانوں نے گذشتہ سال نومبر سے قومی دارالحکومت کی مختلف سرحدوں پر تینوں نافذ کردہ فارم قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔منگل کے روز 6سپریم کورٹ نے تین فارم قوانین کے نفاذ پر روک دی اور قوانین سے متعلق اپنی تشکیل کردہ کمیٹی کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔عدالت نے کہا کہ کسانوں کی شکایات اور حکومت کے خیالات کو سننے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس 10 دن کے اندر ہونا چاہئے۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں