لوک سبھا الیکشن 2019: مہاراشٹر میں یو پی اے بمقابلہ ونچت اگھاڑی

0 6

ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگھاڑی (BA) نے لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے مہاراشٹر کی کل 48 سیٹوں میں سے 47 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ 23 مئی 2019 ء کو جب انتخابات کے نتائج ظاہر کر دیے گئے تب مہاراشٹر میں ہوئی کل ووٹنگ کی گنتی میں ونچت بہوجن اگھاڑی کو اوسطً 8 فیصد ووٹ ہی مل پائے اور بشمول پرکاش امبیڈکر انکے تمام امیدوار الیکشن ہار گئے جبکہ انکے تائید کردہ مجلس اتحاد المسلمین کے امیداور امتیاز جلیل نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے اپنی جیت درج کروائی اور مکمل ۴ دہائیوں کے طویل عرصہ کے بعد اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے کسی منتخب شدہ مسلم نمائندہ کی پالیمنٹ میں رسائی کو یقینی بنا دیا۔

پرکاش امبیڈکر نے شولا پور اور آکولہ ان دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ، شولا پور میں وہ تیسرے مقام پر اور آکولہ میں دوسرے مقام پر رہے ۔ اگر پرکاش امبیڈکر پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ صرف ایک ہی حلقہ سے انتخاب لڑتے تو یقینی طور پر وہ جیت حاصل کر لیتے ۔ آکولہ سے فاتح امیدوار بی جے پی کے سنجئے دھوترے نے 554444ووٹ حاصل کیے جبکہ پرکاش امبیڈکر کو 278848ووٹ ملے اور 275596 ووٹوں کے فرق سے انہیں شکست ہوئی ۔

تیسرے مقام پر رہنے والے کانگریس کے امیدوار ہدایت پٹیل کو 254370 ووٹوں پر اکتفاء کرنا پڑا ، ان تینوں اہم امیدوار وں کے علاوہ دیگر ۹ آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے جنہوں نے کل 22912ووٹ حاصل کیے۔ ایک طرح سے آکولہ میں کانگریس کے علاوہ دیگر آزاد امیدوارپرکاش امبیڈکر کی شکست کا سبب بنے جبکہ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی وجہہ سے یو پی اے (کانگریس ، این سی پی و دیگر ) کو کل ۷ اہم سیٹوں پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا جسکی تفصیلات مندرجہ ذیل تصریحی تختہ میں اس طرح ہیں ۔

vba.jpg

خالد سیف الدین اورنگ آباد