لوجہاد ملزمین باپ اور بیٹا، جہیزہراسانی کیس میں گرفتار

284

وڈودرہ: ایک باپ بیٹے کو جن کے خلاف 2021 میں گجرات اینٹی لو جہاد قانون کے تحت پہلا معاملہ درج ہوا تھا‘ اب جہیز ہراسانی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔عبدالقریشی اور سمیر پر الزام ہے کہ انہوں نے سمیر کی بیوی کو ذہنی اذیت دی اور حملہ کیا۔ وڈودرہ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے شوہر اور خسر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ خسر نے اس کے پیٹ پر لات ماری جس سے اس کا حمل ضائع ہوگیا۔ اس نے کہا کہ اس سے بھاری جہیز کا مطالبہ ہورہا ہے۔