لندن: یوروپین پارلیمنٹ میں CAA کی منسوخی کی تجویز پیش

لندن: یوروپین پارلیمنٹ میں (European Parliament) ہندوستان کی شہریت قانون (Citizenship Act) کے خلاف اس کے کچھ اراکین کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز پر بحث اور ووٹنگ کرائی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں اس ہفتہ کے آغاز میں یونائیٹیڈ لیفٹ (European United Left) نارڈک گرین لیفٹ (Nordic Green Left) (جی یو ای/ این جی ایل) گروپ نےتجویز پیش کی تھی، جس پربدھ کو بحث ہوگی اور اس کے ایک دن بعد ووٹنگ ہوگی۔

وہیں ہندوستان کی طرف سے اس پرکہا گیا ہےکہ شہریت ترمیمی قانون پوری طرح سے ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ذرائع نےکہا کہ ہندوستان کو امید ہےکہ سی اے اے پر یورپین یونین کے مسودہ تجویزکی حمایت اور اس کا مکمل جائزہ لینےکےلئے ہندوستان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اس تجویز میں اقوام متحدہ کے منشور، حقوق انسانی کی آفاقی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 15 کے علاوہ 2015 میں دستخط کئے گئے ہندوستان – یوروپین یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ جوائنٹ ایکشن پلان اور انسانی حقوق پر یوروپین یونین – ہندوستان موضوعاتی ڈائیلاگ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستانی حکام سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کے ساتھ ‘مثبت مکالمہ’ کریں اور ‘امتیازی سلوک والے سی اے اے’ کو منسوخ کرنے کے ان کے مطالبہ پر غور کریں

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me