مختلف تجارتی تنظیموں کی 11اپریل کے مورچے کو تائید
ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے بریک دی چین کے نام پر جو لاک ڈاون نافذ کیا ہے اُس سے چھوٹے تاجروںسے لے کر بڑے صنعتکاروں کیساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔لاک ڈاو ن کی تکلیف دہ شرائط کو منسوخ کر کے کاروبار حسب سابق شروع کیا جائے ورنہ ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے11اپریل کوناندیڑ شہر وضلع کے تمام چھوٹے ۔بڑے تاجر وہم خیال جماعتوں وتنظٰیموں کو ساتھ لے کر مہامورچہ نکالنے کااشارہ اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمدنے ضلع کلکٹر کودیئے میمورنڈم میں دیاہے۔

اپریل مہینہ میں بھیم جینتی ‘ماہ رمضان المبارک اورر پاڈوا جیسے تین اہم تین مذاہب کے اتسو ۔تہوار ہے یہ تہوارو ں گاڑے پرسامان فروخت کرنے والوں سے لے کرٹرک و ٹریکٹر فروخت کرنے والوں تاجروں کیلئے سال کے سب سے بڑے کاروبا رکاموقع دیتے ہیں۔ونچت اگھاڑی کامطالبہ ہے کہ ناندیڑشہرو ضلع کے تمام کاروباریوں کو صبح دس تاشام چھ بجے تک اپنے اپنے کاروبار شروع کرنے کی رعایت دی جائے ۔میمورنڈم پر گوئند دلوی‘ فاروق احمد‘ ڈاکٹر سنگھ رتن کرہے‘پرشانت اینگولے ‘ شیوا نرنگلے‘وٹھل گائیکواڑ‘ایوب خان ‘صاحب راو بیلے ‘ شیام کامڑے ‘ایڈوکیٹ شیخ بلال ‘اتم دھرمیکر وغیرہ کے دستخط ہے۔