لاک ڈاون میں آٹو رکشہ والوں کو ملا انجمن خاندیش کا ساتھسرکاری امداد کے لیے مفت آن لائن فارم پر کرنے کا مفت کیمپ، اب تک سینکڑوں افراد مستفیض
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبئی سے متصل تھانے شہر کے قدیم مسلم آبادی والے علاقے رابوڑی کے معروف سماجی ادارہ انجمن خاندیش لاک ڈاون میں ہر ممکنہ طور پر کوشش کررہا ہے کہ ہر محاذ پر علاقہ و اطراف کی آبادی کے کمزور اور پریشان حال طبقہ کی مدد کی جائی۔ حال ہی میں دوسرے لاک ڈاون میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے آٹو رکشہ ڈرائیور کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے آن لائن درخواست طلب کی گئی۔ انجمن خاندیش رابوڑی تھانے کی جانب سے آٹو رکشہ ڈرائیور کی رہنمائی اور مفت آن لائن درخواست فارم پرکرکے دینے کا اہتمام کیا گیا۔ ادارہ کے جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم سے مستفیض ہونے کے لیے آن لائن درخواست مطلوب کی گئی اب چونکہ رکشہ ڈرائیور طبقہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتاہے اور جو طریقہ کار آن لائن درخواست کے لیے دیا گیا ہے اس سے وہ ناواقف ہیں اس لیے ہم نے ان کی رہنمائی اور مفت آن لائن درخواست پرکرکے دینے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس سے روزآنہ سیکڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ادارہ کے صدر سید عباس علی نے کہا کہ انجمن خاندیش گزشتہ کئی برسوں سے عوامی خدمات انجام دیں رہا ہے گزشتہ سال لاک ڈاون کے شروعات سے ہی ادارہ علاقے و اطراف کے کمزور طبقہ کے مدد کے لئے پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ سال مسلسل ستر دنوں تک ضرورت مندوں کے گھروں پر کھانے کے ڈبوں کو پہنچایا گیا جس میں تقریباً پینسٹھ ہزار کھانے کے ڈبے اور پانچ سو سے ذائد گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ بخار سکریننگ کے لئے کیمپ لگائے گئے۔ امسال بھی ضرورت کے مطابق عوام کو فیض پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی یہ کارخیر جاری رہیں گا۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے رکن اکرم بنے خان نے کہا کہ ہم علاقے اور اطراف میں مقیم رکشہ ڈرائیور جن کے پاس پرمیٹ ہے ان کی نشاندھی کرکے ان کے فارم بھر رہے ہیں جن کے کاغذات میں کمی کوتاہی ہیں انہیں اسے درست کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھا رہے ہیں حتیٰ کہ ہماری جانب سے ہر ممکنہ مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کار خیر میں مجلس عاملہ کے رکن شاکرالدین قاضی کے علاوہ اکبر شیخ و ثقلین سعید شیخ نے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔