کورونا وائرس وبا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے پورے ملک میں اس وقت لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں ایسے علاقوں کو سیل بھی کر دیا گیا ہے جہاں انفیکشن کے معاملے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ پھر بھی کئی علاقوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کئی مقامات پر تو پولس انتظامیہ کو لوگوں کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے تاکہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس درمیان ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔
https://www.tiktok.com/music/original-sound-Aasif-pathan-6810231511514729217
دراصل ایک گھر کی چھت پر کچھ لوگ بیٹھ کر تاش کے پتے کھیل رہے ہوتے ہیں جب پولس یہ اعلان کرتی ہوئی علاقے سے گزرتی ہے کہ سبھی گھروں کے اوپر ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے اور قانون توڑنے والوں کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دی جائے گی۔ یہ سن کر سبھی لوگ گھر کی چھت سے فرار ہو جاتے ہیں۔ یہ سب ایک ‘ٹک ٹاک’ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔