لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کے قوی امکانات

لکھنؤ: 06 اپریل (یواین آئی) اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتےہوئے پیر کو ریاستی حکومت نے 14 اپریل کو ختم ہورہے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع کے اشارے دئیے ہیں۔ اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے پیر کو یہاں بتایا کہ ریاست میں کووڈ۔19 کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔اور اس بات کی تجاویز آرہی ہیں کہ ریاست سے وائرس پر قابو حاصل کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ک مذہبی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعلی کی ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ میں بھی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صرف لاک ڈاؤن ہی اس مہلک وبا پر قابو حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے لہذا اگر ضرورت پڑے تو لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جانی چاہئے۔اوستھی نے کہا کہ ریاست میں 305 متاثرین میں سے 159 کا تعلق تبلیغی جماعت کے جلسے میں شرکت کرنےو الے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کی خبر سے حکومت نے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ک مذہبی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعلی کی ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ میں بھی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صرف لاک ڈاؤن ہی اس مہلک وبا پر قابو حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے لہذا اگر ضرورت پڑے تو لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جانی چاہئے۔اوستھی نے کہا کہ ریاست میں 305 متاثرین میں سے 159 کا تعلق تبلیغی جماعت کے جلسے میں شرکت کرنےو الے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کی خبر سے حکومت نے انکار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ۔19 مثبت کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہےاور حکومت متاثرین کے رابطے میں آئے افراد کا پتہ لگانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جوکہ ایک مشکل امر اور وقت طلب ہے۔جب تک ریاست وائرس سے مکمل طور سے پاک نہیں ہوجاتی حکومت اپنے کام کو جاری رکھے گی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایسی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ یو پی حکومت 15اپریل سے لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کردیا جائےگا۔لیکن اب حکومت کے تمام اشارے اس بات کی جانب ہیں کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ہوگی۔