بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کو لے کر پولیس بہت سخت ہوگئی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی ااٹھک بیٹھک کرایا جارہا ہے ۔ پولیس کی سختی سے خواتین میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی میں ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شنڈے کے ذریعے شہر بھر میں 16 بڑے مقامات پر ناکہ بندی کر افسران اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہی شہر میں ضروری دکانیں کھولنے کا حکم ہے ۔ شہر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی وجہ سے پولیس بہت چوکس ہوگئی ہے ۔ بھیونڈی شہر میں واقع 6 پولس اسٹیشنوں کے تحت آنے علاقوں میں پولیس افسران ، پولیس اہلکار مسلسل گھوم رہے ہیں اور لوگوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل سمیت بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے اٹھک بیٹھک کرانے اور گاڑیاں ضبط کر کی جارہی ہے ۔
شانتی نگر علاقے میں خواتین نے کی اٹھک بیٹھک
شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈیسوزا کے ، پولیس انسپکٹر سچن ساندبھور کے ماتحت ساتھیوں کی ٹیم پورے علاقے میں لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے پریشان پولیس نے خواتین کو بھی قانون کے گھیرے میں لیا ہے ۔ شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی پولیس سب انسپکٹر سوپریہ جادھو کی ٹیم نے بلاوجہ گھروں سے باہر نکلی درجنوں خواتین کو پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرائی اور باہر نہ نکلنے کا انتباہ دیتے ہوئے چھوڑ دیا ۔ خواتین نے کان پکڑ کا باہر نہ نکلنے کا عزم لیا ہے ۔