ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) شہر ناندیڑ میں جاری 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے حساس علاقوں میں نظر رکھنے کے لئے پولس نے ڈرون کیمروں کے استعمال کا آغاز کردیا ہے.
یہ ڈرون کیمرے روزانہ دوپہر 3 بجے کے بعد سے حرکت میں آئیں گے اور تقریباً 8 کلومیٹر تک کا علاقہ ان کی حدود میں آئے گا.
ناندیڑ پولس کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں ڈرون کو اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.