
ناسک، 18 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر کے ناسک ضلع کی پولیس نے پیر کو لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسہ یا بھجن بجانے کے لیے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت دی ہے۔پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر جاری تنازعہ کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
Maharashtra | Permission has to be taken for playing Hanuman Chalisa or Bhajan. It will not be allowed within 15 minutes before and after the Azan. It will not be allowed within 100 metres of the mosque. The aim of this order is to maintain law & order: Deepak Pandey, Nashik CP pic.twitter.com/zRrnyHdMqq
— ANI (@ANI) April 18, 2022
ہدایات کے مطابق 3 مئی تک تمام مذہبی مقامات کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔ مساجد میں اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں ہنومان چالیسہ یا بھجن بجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ مسجد کے 100 میٹر کے اندر بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔واضح رہے کہ مہانگر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے رہنما راج ٹھاکرے نے 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا انتباہ دیا ہے۔

