لانچ ہوا Mi Note 10 اور Mi Note 10 Pro م108میگا پکسل ہے کیمرہ، جانئے کیا ہے قیمت

چین کی موبائل فون بنا نے والی شاؤمی نے اپنے لیٹیسٹ اسمارٹ فونز Mi Note 10 اور Mi Note 10 Proکو لانچ کر دیا ہے۔ان اسمارٹ فونز کی سب سے بڑی خاصیت ہے کہ ان کے ریئر میں پینٹا کیمرے (5 کیمرہ سیٹپ) دیا گیا ہے جن میں سے پرائمری کیمرہ 108 میگا پکسل ہے۔

می نوٹب ٹین میں وا ٹرڈراپ اسٹائل ناچ اولیڈ ڈسپلے دی گئی ہے اور ان- ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ سنیپڈریگن 730G پروسیسر کے علاوہ 5,260mAh صلاحیت کی پاورفل بیٹری اس میں لگی ہے۔ Mi Note 10 کی 6 GB RAM اور انٹرنل اسٹوریج 128 GB ہے۔ اس کی قیمت 549 یورو(قریب 43200 روپے)رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 8 GB RAM اور 256 GB انٹرنل اسٹوریج والے Mi Note 10 Pro کی قیمت 649 یورو(قریب 51000 روپے)بتائی گئی ہے۔

دونو ویریئنٹس کو کسٹمر وائٹ، آرورا گرین اور مڈ نائٹ بلیک کلرمیں خرید پائیں گے۔انہیں سپین اور اٹلی میں 15 نومبر سے خریدا جا سکے گا ،وہیں فرانس میں اس کی سیل 18 نومبر سے شروع ہوگی۔ان کے علاوہ جرمنی میں ان کے پری آرڈر 11 نومبر سے شروع ہوں گے اور جلد ہی یہ سمارٹ فون برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیئم اور لگزمبرگ میں بھی دستیاب ہو جائے گا۔

#UrduNews #MiNot10AndMiNot8Pro #Launched #ChinaMobileCompny #Xiaomi #UrduNewsHindSamachar

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔