لاتور(محمدمسلم کبیر)پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف(صدر شعبہ اردو،ایم ۔یو۔کالج، اودگیر) کی اطلاع کے بموجب جاگیردار عذرا شیرین ایوب خان کو ان کے تحریرکردہ مقالہ بعنوان “اردو شاعری میں قومی یکجہتی اور اصلاح معاشرہ۔حالی اکبر اور اقبال کے حوالے سے” پر سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ نےOnline Viva -voce کے زیر اہتمام پی ایچ۔ڈی کی ڈگری تفویض کی۔
انہوں نے یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹرحامداشرف ریسرچ گائیڈ و چئیرمین بورڈ آف اسٹڈیز سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کی زیر نگرانی مہاراشٹرا اودے گری کالج اودگیر کے اردو ریسرچ سنٹر سے تحریر کیا تھا۔جس کے ممتحن اول پروفیسر استاد عبدالرب،صدر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی (کرناٹک) تھے اور ممتحن دوم ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی(صدر شعبہ اردو مولانا آزاد کالج آف آرٹس سائنس اورکامرس)تھے
۔Viva-voce کے نگران کار پروفیسر پاٹل وٹھل راؤ(اسکول آف لینگویج اینڈ لٹریچر اینڈ کلچرل اسٹڈیز،سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ تھے۔بعد ازاں جاگیردار عذراشیرین کو مہاراشٹر ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر بسواراج پاٹل ناگرالکر اور پرنسپال جناب آر آر تنبولی نے گلپوشی اور شالپوشی کرکے تہنیت پیش کی.
اس موقع پر ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو کی کثیر تعداد مع ماسک اور سماجی فاصلہ سے موجود تھی۔جاگیردار عذرا نے موضوع سے متعلق ممتحن اور ریسرچ اسکالرس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے.شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹرمقبول احمد مقبول اور حاضرین محفل نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کالج ہذا کے لائبریرین ڈاکٹر لکشمی کانت پنسلوار نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔