اوسہ جمال نگر گارڈن کو مرحوم ایڈوکیٹ مجیب الدین پٹیل کے نام سے موسوم کرنے کا مطالبہ.. مرحوم وکیل صاحب کی یوم پیدائش پر کانگریس، بی جے پی اور شیوسینا کامطالبہ..
لاتور(محمدمسلم کبیر) جس شخص نے تاریخی شہر اوسہ کے جغرافیائی ترقیاتی کاموں کے لئے تاحیات کوشش کی،اپنے 35 سالہ بلدیہ کونسلر شپ میں شہر اوسہ کو ایک نئے روپ میں لا کھڑا کرنے کے لئے انتھک محنت کی جس کا ثمرہ آج ہمارے سامنے ہے ایسی شخصیت مرحوم ایڈوکیٹ محمد مجیب الدین پٹیل عرف وکیل صاحب کو کیونکر بھلایا جا سکتا ہے.ایڈوکیٹ مجیب الدین پٹیل نے بحیثیت صدر، اوسہ بلدیہ پر 17 سال حکومت کی.ان ہی کی بدولت آج شہر میں بڑے بڑے شاپنگ کامپلیکس، جمال نگر اور جلال شاہی چوک میں واقع صحت افزاء گارڈن کی تعمیر،شہر کے اضافی حدود اربعہ کے لئے پیہم کاوشیں عوام کے سامنے ہیں.اس لئے مرحوم وکیل صاحب کی یادوں کو تازگی بخشنے کے لئے جمال نگر گارڈن کو " ایڈوکیٹ محمدمجیب الدین پٹیل گارڈن"کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ لاتور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر شری شیلیہ اٹگے اور شہر صدر شیخ شکیل کی قیادت میں ایک وفد بلدیہ کے چیف آفیسر سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کیا.اس وفد میں شیوسینا کے قائدین جئے شری تائی اٹگے، بی جے پی کے ایڈوکیٹ وجئے کمار اشٹورے،بھی شامل تھے. علاوہ ازیں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اوسہ بس اسٹانڈ میں نوتعمیر شدہ شاپنگ کامپلیکس کو سابق صدر بلدیہ ملی ناتھ جی مہاراج اور میونسپل کلچرل ہال کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نام سے منسوب کیاجائے.
آج مرحوم وکیل صاحب کے یوم پیدائش پر شہر اوسہ میں مختلف پروگرام منائے گئے. رورل ہاسپٹل میں مریضوں کو پھل تقسیم کئے گئے،جس میں ضلع کانگریس کے صدر شری شیلیہ اٹگے،شہر صدر شیخ شکیل، ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،خوندمیر ملا، ايڈوکیٹ فیاض پٹیل،ایڈوکیٹ شاہنواز پٹیل، ایڈوکیٹ سراج پٹیل،ایڈوکیٹ مظہر شیخ، ظہیرالدین ناندورگے،آدم خاں پٹھان،شیخ خیرات،گلاب شیخ،وحید قریشی،شیخ مزمل، سید عبدالحمید،رورل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انگد جادھو،ڈاکٹر پاٹل،شیوسینا قائد جئے شری تائی اٹگے،بی جے پی قائد ایڈوکیٹ وجئے کمار اشٹورے،صحافی مظہر پٹیل، مختار منیاری،انڈیا ٹی وی کے آصف پٹیل، آفتاب شیخ،پاشا شیخ موجود تھے.حضرت سورت شاہ اردو اسکول اوسہ میں طلباء کو سوسائٹی کے نائب صدر شیخ محمد عرف چھوٹے میاں کے ہاتھوں بسکٹ تقسیم کئے گئے.اس موقع پر صدرمدرس محمدشفیع الدین پٹیل،محمد مسلم کبیر،بدیع الدین پٹیل، مہرالنساء باجی، قاضی شاذ،نظام الدین پٹیل، نجیب الدین پٹیل،جیلانی قاضی موجود تھے
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414