لاتور نیوز
حضرت سورت شاہ اردو اسکول اوسہ کے ذاکر زرگر خدمات سے سبکدوش… وداعی تقریب
لاتور(محمد مسلم کبیر) حضرت سورت شاہ اردو اسکول اوسہ کے سینئر ٹیچر ذاکر زرگر اپنی37 سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد آج بلحاظ عمر خدمات سے بحسن وخوبی سبکدوش ہو گئے۔اس اعتبار سے منعقدہ الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی سوسائٹی کے نائب صدر حاجی چھوٹے میاں شیخ،خزانچی حاجی حمایت پٹیل اور نائب سکریٹری حاجی ظہیر الدین نندورگے سابق کونسلر ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل تھے۔اس موقع پر حاجی معیز الدین پٹیل،عبد الغنی سر،رضیہ پٹیل باجی،شیخ ایم۔ایم باجی،جیلانی قاضی موجود تھے۔ہیڈ ماسٹر شفیع الدین پٹیل اور محمد مسلم کبیر نے زرگر ذاکر سر کو بہتر صحت اور لمبی عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
موضف ٹیچر ذاکر زرگر سر کو اسکول کی جانب سے یادگار تحفہ اور شال و گُلپوشی سے نوازا گیا۔
اس کے ساتھ عمرہ سے فارغ ہونے والے حاجی چھوٹے میاں شیخ،حاجی ضیا پٹیل،حاجی خواجہ بھائی منیار،حاجی شیخ احمد،حاجی فہد عرب، حاجی ذیشان پٹیل،سہیل شیخ،مظہر شیخ المالکر، سید یحییٰ عمر کو بھی شال و گُلپوشی پیش کر کے مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر بدیع الدین پٹیل، شیخ مجیب، نجیب الدین پٹیل، محمد زاہد قاضی، شبانہ منگلے باجی،شگفتہ باجی،یاسر عرفات قاضی اور طلبہ موجود تھے۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786