• 425
    Shares

طلاق یافتہ خواتین کے معاشی،سماجی حیثیت اور مسائل کا تقابلی مطالعہ مقالے پر
شیخ سلیم عظیم الدین کو پی ایچ ڈی تفویض۔۔۔
لاتور(محمد مسلم کبیر) ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی نے شیخ سلیم عظیم الدین کو سماجی کام میں پی ایچ ڈی سے نوازا۔جناب شیخ سلیم نے"ہندو اور مسلم کمیونٹیز میں طلاق یافتہ خواتین کے معاشی، سماجی حیثیت اور مسائل کا تقابلی مطالعہ: ضلع بیڑ" پر ایک مقالہ پیش کیا۔
اس مقالے کو 18جون 2021 کو آنلائن پیش کیا گیا تھا۔ڈاکٹر پروفیسر اے۔ایس پاٹل، نہرو کالج آف سوشل ورک املنیر،بطور بیرونی ریفری اور ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے،شعبہ سماجیات کے سربراہ پروفیسر ایل.ایچ. ساڈوک نے بطور نگرانکار موجود تھے۔۔
مذکورہ عنوان میں پی ایچ ڈی کے تحقیقی کام کے لئے شیخ سلیم کو ڈاکٹر اروندھتی پاٹل کی رہنمائی حاصل رہی۔پروفیسر پاٹل کالج آف سوشل سائنسز،امباجوگائی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر برسر خدمات ہیں۔
ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی نے29جولائی2021 کے ایک اعلامیہ کے ذریعے شیخ سلیم عظیم الدین کو پی ایچ ڈی تفویض کئے جانے کا اعلان کیا۔
شیخ سلیم عظیم الدین کے پیش کردہ مقالے کی نسبت سے متعلقہ سماجی مسائل اور حل پر مختلف مراٹھی میگزینس میں اپنے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔اور وقتا فوقتا مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں میں مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے اور مضامین شائع اور پیش کئے ہیں۔
شیخ سلیم کو مانولوک سنستھا کے پروفیسرز کے علاوہ ، مانولوک ریسرچ سنٹر ، ساہتیہ نیتن لائبریری اور نگر پریشد لائبریری کے عملے نے اس تحقیقی کام میں مدد کی۔ انہیں بیڑ ڈسٹرکٹ اور امباجوئی سیشن کورٹ کے وکلاء اور معزز کی براہ راست اور بالراست حمایت و تعاون بھی حاصل رہا۔
اس کے علاوہ،امباجوگائی کے قاضی شمس الدین اور غازی الدین ریسرچ سنٹر سولاپور کا بھی خصوصی تعاون رہا۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض ہو جانے کے بعد، ادارے کے اعزازی پروفیسر ڈاکٹر نذیر شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر رما پانڈے،پروفیسر سکیشینی جوگڈنڈ کے علاوہ دوست احباب،رشتہ داروں نے شیخ سلیم کو تہنیت پیش کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔