لاتور(محمد مسلم کبیر)اوصاف چیارٹیبل ٹرسٹ لاتور اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے لاتور کے تعلقہ اوسہ میں ایک روزہ سیمینار بعنوان”بدلتے عالمی منظر نامے میں اردو ادب اطفال کا مقام” کا انعقاد عمل میں آرہا ہے.
اس موقع پر تمام مقالات پر مشتمل ISBN نمبر کے ساتھ ایک کتاب کا رسم اجراء بھی کیاجائے گا. سیمینار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت ضلع ہیلتھ آفسر برائے ملیریا وبائی امراض ڈاکٹر رحیم الدین شیخ فرمائیں گے.
مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب مشیر انصاری مدیر اعلی ماہنامہ اردو آنگن(ممبئی)، بچوں کا اخبار باختر کے مدیر اعلیٰ جناب اشفاق عمر،(مالیگاؤں)ملیہ جونیئر کالج بیڑ کے پرنسپل جناب عرفان صدیقی،ادیب اطفال ڈاکٹر اشفاق احمد (ناگپور)محترمہ شاہ تاج(پونہ)،ڈاکٹر رفیع الدین ناصر(اورنگ آباد)جناب غلام حسین(ہنگولی)ڈاکٹر فیاض احمد نداف(اودگیر)،محترمہ تبسّم ناڈکر (ممبئی)جناب جاوید اختر مالیگاؤں،محترمہ سارہ بتول لداخ و دیگر مقالہ نگار موجود رہیں گے.
27/فروری2021 کو گارڈن فنکش ہال میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہوگی اور شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی مفت میں دئے جائیں گے. رجسٹریشن صبح 9 تا 10 بجے تک رہے گا.
ڈاکٹر خلیل صدیقی اور محمد مسلم کبیر نے ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیمینار میں شرکت فرمائیں. کوویڈ ١٩ کے مدنظر حکومت کی تمام رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے،صفائی،چہرہ پر ماسک لگانا اور نشستوں میں سماجی دوری بنانا لازمی ہے. مزیدتفصیلات کے لیے 9422658736 یا9175978903پر ربط کریں..