لاتور(محمدمسلم کبیر)صوبائی دفتر پاسپورٹ پونےو علاقائی بھارتیہ ڈاک سیوا اورنگ آباد کے زیر انصرام لاتور میں ڈاک گھر پاسپورٹ مرکز کا افتتاح عمل میں آیا. اس پاسپورٹ مرکز کے قیام سے ضلع کے تمام شہریان کو استفادہ حاصل ہوگا.لاتور کے اس مرکز سے اندرون آٹھ یوم درخواست گذاروں کو پاسپورٹ دستیاب کروانے کے لئے درکار تمام وسائل کا نظم کئے جانے کا اعلان لاتور کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ نے کہی. گاندھی چوک لاتور کے پردھان ڈاک گھر میں منعقدہ ڈاک گھر پاسپورٹ سیوا کیندر کے افتتاحی تقریب میں وہ خطاب کررہے تھے. اس تقریب میں لاتور میونسپل کارپوریشن کے مئیر سریش پوار, ضلع کلکٹر جی شریکانت, ایس پی ڈاکٹر راجندر مانے, پونے صوبائی دفتر پاسپورٹ کے آنند تاکولے, اروند ریڈی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے.
ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ نے کہا کہ لاتور تعلیم کامرکز ہے اس ضلع کے پانچ ہزار ڈاکٹرس,انجنیئرس بیرونی ممالک میں برسر روزگار ہیں.اس میں مزید اضافے کا امکان ہے بلکہ عوام کا پاسپورٹ کے حصول کے لئے مستقل مطالبے کے پیش نظر لاتور میں اس مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.جہاں سے کسی بھی درخواست گذار کو اندرون 8 یوم پاسپورٹ دستیاب ھو سکے گا.اس سے قبل لاتور ضلع کے پاسپورٹ کے لئےدرخواست گذاروں کو ناگپوراور سولاپور جانا پڑتا تھا تاہم اب وقت اور پیسہ دونوں بھی بچیں گے. انھوں نےعوام سے اپیل کی کہ اس مرکز سے استفادہ کریں.
اس موقع پر ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہا کہ اس پاسپورٹ خدمات مرکز کے قیام سے عوام میں بیرونی ممالک کا دورہ کرنے کی جستجو بڑھے گی اور نوجوانوں کو مستقبل کے خواب بننے میں پاسپورٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا. اس وقت ایس پی ڈاکٹر راجندر مانے , مئیر سرکش پوار, بالاجی پاٹل چاکورکر, نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. دریں اثناء پونے کے صوبائی دفتر پاسپورٹ کے اننت تاکولے نے ڈاک گھر پاسپورٹ خدمات مرکز کے قیام کا مقصد بتایا اور اورنگ آباد علاقائی ڈاک گھر سیوا کیندر اے شری پیرومگم نے اپنے خیالات پیش کئے.