لاتور شہر وضلع میں عید میلادالنبی ص. کے جلوس کا اہتمام
لاتور میں ہزاروں فرزندان توحید کی پرامن جلوس میں شرکت ..نعرۀ توحید و رسالت کے فلک شگاف نعروں کی لاتور میں گونج…
لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور شہر میں عید میلادالنبی کمیٹی کی جانب سے اس مناسبت سے مختلف پروگرامس کاانعقاد عمل میں آیا. 20/نومبر کی دوپہر تین بجے سے قومی یکتا موٹرسائکل ریالی نکالی گئی.نیوقاضی محلے کے مسجد صوفیہ سے نکالی گئی قومی یکتا موٹرسائکل ریالی شاہو چوک,سمراٹ چوک, گڑ مارکیٹ،گاندھی چوک،شیواجی چوک، بارشی روڈ سے پھر واپس ہنومان چوک، اعظم گنج گولائی،ویویکاند چوک سے ہو کر نانڈیڑناکہ کے گیریج لائن میں موقوف ہوگئی قومی یکتا موٹر سائکل ریالی لاتور کی عوام کی دلکشی کاباعث بنی.اس ریالی میں پولس انتظامیہ چوکس رہی تاکہ کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے تاہم ریالی پر امن رہی.اسی شب مسجد صوفیہ کےاحاطے میں بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں مقامی و بیرونی شعراء نے اپنے کلام دلنشین انداز میں پیش کئے.

12/ ربیع الاول کو دوپہر 4/ بجے سے نیو قاضی محلے کی مسجد صوفیہ سے مرکزی جلوس جاری ہوا.جو اعظم چوک, شاہو چوک سے گذر اعظم گنج گولائی میں پہنچا جہاں مختلف محلوں سے نکالے گئے جلوس مرکزی جلوس میں ضم ہوکر ایک عظیم جلوس کی شکل اختیارکیا.بزرگ،نوجوان اور بچے ہزاروں کی تعداد میں شامل ہوئے مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں کی جانب سے اعظم گنج گولائی,شاہو چوک,انا بھاؤ ساٹھے چوک,سبھاش چوک،مسجد روڈ، دیارام روڈ پر جلوسیوں کے لئے شربت،مٹھائی اور پینے کے پانی کانظم کیاگیا تھا.گھوڑے اور اونٹوں پر دیدہ زیب لباس میں ملبوس معصوم بچے عوام کی نگاہیں اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہے.اس جلوس میں نعرۀ تکبیر اللہ اکبر اور نعرۀ رسالت یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے لاتور شہر گونج رہا تھا. برادران وطن نے بھی ان جلوسوں میں شرکت کی اور جلوس کا استقبال کیا جو قومی یکجہتی کی مثال بنی. بعد ازاں جلوس شہر لاتور کی قدیم درگا حضرت سیف اللہ شاہ قادری عرف سورت شاہ ولی رح. کے احاطے میں جلوس محمدی کو ختم کیا گیا اور وہاں سیرت رسول ص. پر علماء کرام کے بیانات ہوئے.

***** اوسہ ضلع لاتور میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عیدمیلادالنبی کے موقع پر پولس اسٹیشن میں سیرت رسول پاک ص. پرتحریر کردہ مراٹھی اور ہندی کتابچے وہاں موجود تمام پولس اہلکاروں میں تقسیم کئے گئے ڈاکٹر مجاہد شریف مومن مدنی اور جناب عتیق شیخ نے سیرت النبی ص.اور اسلامی تعلیمات کو پیش کیا.اسی طرح اوسہ شیوسینا کے شہردفترپہنچ کر شیوسینا کے صدر سریش بھرے کو بھی اسلامی کتب پیش کرکے اسلام کے تعلق سے ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی.
******نلنگہ ضلع لاتور میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر کمیٹی کی جانب سے خون کے عطیات کا کیمپ منعقد کیا گیا.
***** جناب شیخ نوازالدین رحمت اللہ کے بموجب سائیگاؤں ضلع بیڑ میں درگاہ و دربار شاہی کے مرشدحضرت اخترعلی شاہ کی زیر نگرانی جلوس عید میلاد النبی نہایت تزک و احتشام اور نعرۀ تکبیر و نعرۀ رسالت کے نعروں کی گونج میں نکالا گیا.جلوس گاوں میں گشت کرتے ہوئے درگاہ میں پہنچا جہاں سیرت رسول پر ایمان افروز بیانات اور حمد و نعت کے کے بعد تبرکات و مٹھائیاں تقسیم کئے گئے بعد ازاں لنگر میں طعام ماحضر کا نظم بھی کیا گیا تھا.ان تمام سرگرمیوں میں ہزارہا مسلمانوں نے شرکت کی.