لاتورکے ان مبینہ 8 مثبت کوویڈ – 19 مسافر مریضوں میں سے 7 کے رپورٹ منفی ،1کی رپورٹ کا انتظار …..دوسرے ٹیسٹ میں منفی پائے جانے پر انھی ں آبائی شہر بھیجا جائے گا۔…

1

لاتور کے ان مبینہ 8 مثبت کوویڈ – 19 مسافر مریضوں میں سے 7 کے رپورٹ منفی ،1کی رپورٹ کا انتظار …..دوسرے ٹیسٹ میں منفی پائے جانے پر انھیں آبائی شہر بھیجا جائے گا۔…
لاتور کرونا جراثیم سے پاک..تاہم ضلع کو محفوظ رکھنے کے لئے متحدہ کوشش لازمی..
وزیر رابطہ امیت ولاس راو دیشمکھ

لاتور (محمدمسلم کبیر): آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کرنول سے تعلق رکھنے والے لیکن ہریانہ ریاست سے منزل در منزل مسافت کرتے ہوئے ضلع لاتور کےنلنگہ کی ایک عبادت گاہ میں مقیم ہوئے مبینہ 12مسافروں کو ،ولاس راؤ دیشمکھ گورنمنٹ میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ لاتور میں زیر علاج رکھا گیا تاہم ان میں سے 4 افراد پہلے سی ہی منفی پائے گئے اور چند دن بعد ماباقی 8 میں سے7 مریضوں کی رپورٹیں منفی پائی گئیں.ابھی ایک کی رپورٹ کا انتظار ہے.لاتور شہریان کی نظر میں،یہ انتہائی اطمینان بخش بات ہے۔علاج کے نظم کے مطابق ، 24یا 48 گھنٹے کے بعد ، مریض کا ایک اور ٹیسٹ لیا جائے گا اور اگر وہ منفی آ جائے تو،انہیں آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں واقع ان کے آبائی قصبے نندیال بھیج دیا جائے گا۔
ضلع لاتور کے سرپرست وزیر دیشمکھ نے کہا کہ ابھی تک ضلع لاتور میں کوئی کوویڈ-19 مثبت مریض نہیں ملا ہے۔ تاہم شمالی ہریانہ ریاست سے آندھراپردیش کے نندیال ضلع کرنول کے لئے سفر کرنے والے 12 افراد کو نلنگہ ضلع لاتور میں چھوڑ کر ان کا ڈرائیور فرار ہوا تھا.تب ان مسافروں نے ایک عبادت گاہ میں پناہ لی تھی.ناگزیر وجوہات کی باء پر ان پھنسے ہوئے افراد کی اطلاع انتظامیہ کو ملی تو ان کا طبی معائنہ کیا گیا جب کہ ان میں سے 8 افراد میں کوویڈ 19 مثبت پایا گیا.جو گذشتہ 14دنوں سے ولاس راؤ دیشمکھ گورنمنٹ میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔اگر انھیں کامیاب علاج معالجے کے بعد ان کے گاؤں بھیج دیا جاتا ہے تو، تکنیکی ماہرین کو جو تکنیکی طور پر لاتور ضلع کو مثبت کوویڈ – 19 میں دکھایا جارہا تھا اب اس مثبت کوویڈ – 29 کی فہرست سے لاتور کا نام حدف کیا جائے گا.
وزیر رابطہ امیت دیشمکھ نے،ولاس راؤ دیشمکھ گورنمنٹ کالج آف میڈیکل ریسرچ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر گریش ٹھاکر اوران کے تمام ساتھی ڈاکٹروں، نرسوں، طبی عملے،پیرا میڈیکل عملہ اور صفائی کے عملے کی تعریف کی اور کہا کہ اس صورتحال سے صحیح طریقے سے نمٹنے کے لئے میں ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیررابطہ امیت دیشمکھ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"میں توقع کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔تمام انتظامیہ، پولیس اور صحت کے نظام کے ساتھ ساتھ ولاس راؤ دیشمکھ گورنمنٹ سائنس انسٹی ٹیوٹ،اور ضلع کے تمام شہریان شروع سے ہی اس وباء سے چوکنا رہ چکے ہیں۔لیکن ابھی بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے تاکہ ضلع کوویڈ 19 سے محفوظ رہیں،ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ضلع کو ہر ممکن حد تک کورونا سے محفوظ رکھیں۔آپ کی ہر طرح کی مدد کی فوری طور پر کی جائے گی اور حکومت کے احکامات اور مشورے بھی آپ تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور ہم سب کوویڈ – 19 کے خلاف متحد رہنے اور اس جنگ کو جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414