قومی راجدھانی میں پٹرول 8 روپے سستا

2

نئی دہلی: قومی راجدھانی علاقہ دہلی-این سی ٹی میں دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ کی شرح میں بڑی کمی کے ساتھ ہی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کی کمی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی زیر صدارت این سی ٹی دہلی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں پٹرول پر ویٹ کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کی کٹوتی ہوئی ہے