Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 12 اپریل ( یواین آئی ) قومی دارالحکومت علاقہ دہلی میں اتوار کو زلزلے کے درمیانہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 تھی ۔ دہلی کے علاوہ اس سے متصل ہریانہ کے گورو گرام اور روہتک اور اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے شام پانچ بج کر 45 منٹ پر محسوس ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.7 شمالی عرض بلد اور 77.2 مشرقی طور بلد پر زمین سے آٹھ کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کےسبب اور اتوار کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے اندر تھے ۔ صرف لازمی خدمات سے منسلک ملازمین اپنے دفاتر میں تھے لیکن وہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر اپنے دفاتر کے باہر کھلے میں نکل آئے ۔