قندھار عرس شریف میں ناندیڑ بڑی درگاہ شریف سے چادر پیش
ناندیڑ:(راست)حضور قدوۃ الاولیاء قطب الاقطاب السیدنا سعید الدین رفاعی المعروف حاجی سیاں سرورِ مخدوم رحمۃ اللہ علیہ بڑی درگاہ شریف قندھار ضلع ناندیڑ کا مورخہ 17,16,15 رجب المرجب 1444ھ مطابق 7,8,9 2023 بڑے تزک و احتشام سے امسال 708 واں عرس شریف صاحب سجادہ گدی نشین حضرت سید شاہ مرتضیٰ محی الدین رفاعی صاحبِ قبلہ کی سرپرستی میں اور صاحب متولی سید شاہ مجتبیٰ محی الدین رفاعی صاحب کی نگرانی میں حسب روایت شایانِ شان منایا گیا ۔ اورمحدث کبیر الشیخ الشیوخ راحۃ النفوس مولانا الشاہ محمد رفیع الدین فاروقی ( المعروف مولوی صاحب قبلہ رفاعی القادری چشتی المداری نقشبندی جامع السلاسل رحمۃ اللہ علیہ قندھار ) کا بھی امسال 202 واں عرس شریف موجودہ صاحب سجادہ نشین و متولی تقدس مآب حضرت شاہ محمد تاج الدین عمر فاروقی صاحبِ قبلہ رفاعی القادری چشتی المداری نقشبندی جامع السلاسل حفظه الله کی نگرانی میں بصد احتشام منایا گیا ۔
شہر ناندیڑ کی برکت و اجابت قدیم خانقاہ عالیہ و آستانہ مقدسه امام سلسلہ عاشقان مکہاشاہی قدوۃ السالکین زبدۃ العارفین قطب الاقطاب السیدنا میراں حسینی الجعفری المعروف سیدنا مخدوم میراں مکہا شاہ اولیاء جعفریه طیفوریه مداریه العاشقان طبقاتیه بڑی درگاہ شریف گادی پورہ کے موجودہ صاحب سجادہ گدی نشین و متولی تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین شمیم صاحب قبلہ جعفری مداری العاشقان مکہاشاہی جامع السلاسل حفظه الله نے قندھار اعراس مبارک میں حسب روایت قدیم امسال بھی بڑی درگاہ شریف و مولوی صاحب درگاہ شریف میں پیش کشتی مبارک اپنے خلف اکبر ولیعہد جانشین تقدس مآب سید شاہ محمد شہباز امین الدین المکہاشاہی کے زیر نگرانی روانہ فرمائ۔
صاحبِ ولیعہد جانشین صاحبِ قبلہ سجادہ گدی نشین و متولی بڑی درگاہ شریف ناندیڑ کہ ہمراہ وابستگان سلسلہ و معتقدین و اراکین بزم فیضان مکہا شاہ اولیاء مداریہ نے۔آستانہ مقدسه حضور حاجی سیاں سرور مخدومؒ (بڑی درگاہ شریف) میں پیشکشتی مبارک غلاف چادر گل و فاتحہ خوانی دعا خیر کی ۔اور صاحب سجادہ گدی نشین سید شاہ مرتضیٰ محی الدین رفاعی صاحبِ قبلہ کی شال و گل پوشی کے ساتھ عرس شریف کی مبارک باد صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف ناندیڑ کی جانب سے دعاؤں کے ساتھ پیش کی ۔بعد از آستانہ مقدسہ حضرت الشیخ مولوی صاحب قبلہؒ میں حاضری پیشکشتی مبارک غلاف چادر گل و فاتحہ خوانی دعا خیر کی ۔
موجودہ صاحب سجادہ گدی نشین تقدس مآب شاہ محمد تاج الدین عمر صاحبِ قبلہ و حضرت شاہ محمد رفیع قطب الدین مظفر صاحب قبلہ(عم محترم صاحب سجادہ نشین) ومحمد نومان الدین نصر پاشاہ صاحب محمد فضل الدین فضل پاشاہ صاحب محمد وجہہ الدین عامر پاشاہ صاحب(برادران صاحب سجادہ نشین) و منتظم درگاہ شریف محترم مولوی چاند پاشاہ صاحب کی شال گل پوشی کی۔
اور عرس شریف کی دلی مبارکباد صاحب سجادہ گدی نشین متولی بڑی درگاہ ناندیڑ کی جانب سے پیش کی۔
صاحبِ سجادگان قندھار شریف نے ولی عہد جانشین بڑی درگاہ شریف ناندیڑ کی گل پوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور حاضرین و زائرین عرس شریف کےلیے بارگاہ رب العالمین میں رسول کریم ﷺ و اہلبیت کریم علیه السلام کے صدقے سے دعا خیر ایمان کی تازگی، سلامتی، خیر، عافیت، برکتوں کے لئے فرمائ۔ بعد از قندھار شریف کے دیگر آستانوں میں حاضری کا شرف حاصل کیا جن میں قابل ذکر حضرت سیدی شیخ علیؒ (سانگڑے سلطان چھوٹی درگاہ شریف) وچلہ مقدس حضور زندہ شاہ مدار ؓ ، اور حضرت الشیخ شاہ اسماعیل مداری طبقاتی المکہاشاہی (خلیفہ مجاز حضور سیدنا مخدوم میراں مکہا شاہ اولیاء مداریه بڑی درگاہ شریف ناندیڑ )
اور دیگر مساجد و درگاہوں کے متوالیان ، خادمین ، شہر قاضی و معزز شخصیات و زائرین عرس سے ملاقاتیں کی اور اعراس مبارک کی مبارکباد دعاؤں کے ساتھ پیش کی ۔ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے تقاریب عرس شریف میں شرکت فرماکر صاحبِ اعراس کے فیوض و برکات سے مستفیض ہونے کی سعادت دارین حاصل کی۔اس طرح کا پریس نوٹ مختار عام بڑی درگاہ شریف انیس الدین المکہاشاہی (برادر صاحب سجادہ گدی نشین و متولی بڑی درگاہ شریف ) نے جاری کیا ۔