قندھار شریف میں آج مدرسہ رفاعیہ نوریہ للبنات کا پہلا سالانہ جلسہ
قندھار شریف:الحمدللہ شہر قندھار شریف( ضلع ناندیڑ) میں قائم شدہ مدرسہ رفاعیہ نوریہ للبنات کا پہلا سالانہ جلسہ بنام علم کی فضیلت رکھا گیا ہےجِس میں مقرر خصوصی آل نبی اولاد علی شہزادے حضرت احمد کبیر رفاعی ناشر مسلک اعلیٰ حضرت خطیبِ کوکن حضرت علامہ مولانا مفتی سیّد رضوان رفاعی شافعی صاحب قبلہ کا نایاب خطاب ہوگا۔
خواتین کا اجتماع 9 مارچ بروز جمعرات ظہر تا عصر جِس میں حضرت مفتی سیّد رضوان رفاعی صاحب کا نایاب خطاب ہوگا۔مرد حضرات کا اجتماع 9 مارچ بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ہوگا ۔دونوں اجتماع انشاءاللہ حضرت بم خواجہ درگاہ اندرونی احاطہ میں ہونگے۔لہٰذا آپ اپنے گھر کی خواتین اسلام کو اجتماع میں بھیج کر اُن کے علم میں اضافہ کرے اور ثواب کے حقدار بنے۔
مرد حضرات سے گزارش ہے بعد نمازِ عشاء آپ اپنے دوست احباب کے ساتھ ضرور تشریف لاکر ثواب دارین حاصل کرے اور اپنے علم میں اضافہ کرے. مزید معلومات کیلئے عاصم رضا کے موبائل نمبر 9970113117 ہر ربط قائم کریں۔